اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

0

سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے محکمے کے دورے پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے  سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

خالد نذیر وٹو نے کہا کہ تحائف پرخرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے دوروں پرگلدستے نہ دیے جائیں۔

اس کے علاوہ سیکرٹری تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران کو مراسلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.