جماعت اسلامی نےکراچی میں اپنے 9 ٹاؤنز کو ملنے والی رقم کا حساب پیش کردیا

0

جماعت اسلامی نے کراچی کے اپنے نو ٹاؤنز کو ملنے والی آکٹرائے ضلع ٹیکس کی رقم کی تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ان ٹاؤنز کو اوسطاً ماہانہ نوے کروڑ چھیہتر لاکھ روپے ملے،

جن میں سے ستر کروڑ چونتیس لاکھ روپے صرف تنخواہوں پر خرچ ہوئے، باقی بیس کروڑ میں سے پیٹرول، میڈیکل، لیو انکیشمنٹ اور دیگر اخراجات پورے کیے گئے جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن نے تین کروڑ روپے اضافی اپنے وسائل سے دیے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس میں میئر مرتضیٰ وہاب اور پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر بارش سے نہیں بلکہ کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی سے ڈوبا ہے،

ان کے مطابق دو سو تیس ملی میٹر بارش نے میئر کی کارکردگی کا پول کھول دیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریڈ لائن کب مکمل ہوگی، انڈر پاس کب بنے گا، اور کے فور منصوبے کا کیا بنا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایک روپیہ ترقیاتی فنڈ نہیں دیتی اور واٹر کارپوریشن کی کارکردگی بھی صفر ہے، جبکہ میئر کراچی کا دعویٰ ہے کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو چھبیس ماہ میں ستائیس ارب روپے دیے گئے اور ہر ماہ ایک ارب روپے فراہم کیے جاتے ہیں، مگر یہ صرف اختیارات نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.