شہریوں کی حفاظت اور ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے سیلاب و طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی بے لوث خدمات کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ بونیر کے دورے کے دوران متاثرین سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فارمیشن کو ہدایت کی کہ ذمہ داری کو انتہائی لگن کے ساتھ انجام دیں، متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کے ازالے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
جنرل عاصم منیر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
