پاک فضائیہ کا انسانی خدمت کا مثالی مظاہرہ , سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان کی فراہمی

0
قدرتی آفات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیئے جاری امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایک این جی او کے زیر اہتمام کل 48 ٹن امدادی سامان ایئر ایگل بوءینگ-737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچایا۔

پاک فضائیہ نے ایک ایئر بریج قائم کرکے، بونیر اور شانگلہ کے سیلاب زدہ اضلاع میں جاری امدادی کاروائیوں کے لیے فوری طور پر درکار سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا۔ خشک راشن پر مشتمل یہ امدادی سامان متاثرہ خاندانوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔

انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار، پاک فضائیہ کا یہ مشن، اسکی جانب سے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور امداد کی بروقت فراہمی کے لازوال عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے.

ChatGPT said:
Leave A Reply

Your email address will not be published.