صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا

0

سانگھڑ  میں گاڑی میں مردہ پائے گئے صحافی خاور حسین کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

 خاور حسین کی لاش کا دوبارہ  پوسٹ مارٹم  سول اسپتال حیدرآباد میں کیا گیا۔

اس حوالے سے  پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا، فائنل رپورٹ سے پہلے صحافی کی خودکشی یا قتل کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ فارنزک ایکسپرٹ سمیت میڈیکل بورڈ 3 افراد پر مشتمل ہے، کچھ نمونے لیے ہیں، اب رپورٹ آئے گی تو رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

 ڈاکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ خاور حسین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا،  دوبارہ کیے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ایک دو دن میں جاری کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.