متحدہ عرب امارات کے صدر کا پاکستان میں سیلابی سانحے پر اظہارِ تعزیت

0

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں اماراتی صدر نے سیلاب کے متاثرین کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور متاثرہ برادریوں کے لیے دعا کی۔

یہ خیر سگالی کا پیغام دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو ہرممکن امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.