آزاد کشمیرپاکستان

محسن نقوی کی آزادکشمیر کے وزیربازل علی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی سے آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ،سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے اہل پاکستان کی جذباتی وابستگی ہے جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا ہم کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اور کشمیری یک جان دو قالب ہیں ،پنجاب کے عوام کی اپنے کشمیری بھائیوں سے جذباتی وابستگی ہے ۔انہوں نے سید بازل علی نقوی کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت آزادکشمیر حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کرے گی ۔وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے نگران وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم اس منزل کو حاصل کر کے رہیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے جس جرات مندانہ انداز میں کشمیر پر موقف اپنایا ہے اس سے کشمیریوں کو بڑا حوصلہ ملا ہے ۔انہوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوے کہا کہ انہوں نے کم عرصے میں گورننس کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں ،میڈیکل کے اداروں ،کالجوں ،کیڈٹ کالجوں اور پروفیشنل اداروں میں کشمیری طلباء و طالبات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے پنجاب اور آزادکشمیر حکومت کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے مجھے لاہور سے جذباتی لگاو ہے لاہور سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہا ،بی بی پاک دامن کا شہر ہے اولیاء کا شہر ہے ،مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کا شہر ہے اس لئے لاہور ہمارے دلوں میں بستا ہے

مزید پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے کے کئی سیکشنز بند

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button