پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ضلعی سطح پر کیبل ٹی وی لائسنسز کے اجراء کی پروقار تقریب

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے آج مؤرخہ 11 اگست 2025 ء کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز ، اسلام آباد میں ضلعی سطح پر کامیاب بولی دہندگان کو کیبل ٹی وی لائسنسز کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پیمر احمد سلیم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیمرا نے ضلعی سطح پر کیبل ٹی وی لائسنسز کا اجراء پہلی بار متعارف کروایا ہے اور پہلے مرحلے میں اتھارٹی نے ملک بھر کے 143 اضلاع میں لائسنسز کے اجراء کیلئے خواہشمند کمپنیوں اور افراد سے درخواستوں کی طلبی کیلئے فروری 2025ء میں قومی اخبارات اور پیمرا کی ویب سائٹ پر اشتہارات دیئے جن کی ٹیلی ویژن چینلز ، ایف ایم ریڈیو اور کیبل ٹی وی پر بھی تشہیر کی گئ۔ جس کے نتیجے میں پورے پاکستان سے 36 کمپنیوں نے 91 درخواستیں جمع کروائیں۔ بولیوں کا انعقاد 9 اضلاع کیلئے کیا گیا جن میں میانوالی ، سیالکوٹ ، سوات، ایبٹ آباد، مظفر گڑھ، ساہیوال، پشاور ، راولپنڈی اور اٹک شامل ہیں۔ جبکہ 44 اضلاع جہاں ایک یا دو درخواستیں موصول ہوئیں وہاں آفر لیٹر دیئے گئے۔
بولیوں کے کامیاب انعقاد کے بعد 67 لائسنسز کیلئے 29 کمپنیاں عبوری طور پر اہل قرار پائیں۔ اُن میں سے جن کمپنیوں نے اہلیت کے معیار کے مطابق دستاویزات مکمل کر دیں ہیں اُن کو آج لائسنسز کا اجراء کیا گیا ہے۔ جن میں 20 کمپنیاں شامل ہیں جنہیں 37 اضلاع کیلئے 42 لائسنسز کا اجراء کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئر مین پیر محمد سلیم بیگ نے تمام لائسنس یافتگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو میعاری تفریح اور معلومات فراہم کریں گے اور پیر اقوانین کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور مثبت کردار (Fair Play) یقینی بناتے ہوئے نئے نیٹ ورکس کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی نے دوسرے مرحلے کیلئے بھی اشتہارات دیئے ہیں اور درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 20 دن کی توسیع کی گئی ہے امید کرتا ہوں اُس میں بھی آپ لوگ بھر پور شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ( لائسنسنگ ڈسٹری بیوشن ) سردار عرفان اشرف خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (لائسنسنگ براڈ کاسٹ میڈیا ) وکیل خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز براڈ کاسٹ میڈیا و تعلقات عامہ محمد طاہر ) ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) خرم صدیقی، ڈائریکٹر جنرل ( پنجاب ) اکرام برکت، ڈائریکٹر جنرل (لائسنسنگ ڈسٹری بیوشن ) عمر وقاص قریشی ، ڈائریکٹر جزل ( چیئر مین سیکریٹریٹ ) تمثیل حیدر، ڈائریکٹر جنرل (ایگزیکٹو برسیکریٹ ) رانا احمد مصطفے ، سیکریٹری اتھارٹی سعید احمد سومرو، ریجنل ڈائریکٹر پیمرا لاہور قام احد ، ریجنل ڈائریکٹر اسلام آبادلیاقت شاہ، ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد وقاص احمد، ریجنل ڈائریکٹر رانا محمد آصف، ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا محمد خالق، ڈائریکٹر ملتان ابوالحسیب سید علی مدثر ، ریجنل ڈائریکٹر حیدر آباد شار احمد پینور، ریجنل ڈائریکٹر سکھر سید مدثر علی شاہ معصومی، ریجنل ڈائریکٹر خیبر پختو نخواہ (ساؤتھ ) حمایت شاہ، ریجنل ڈائریکٹر خیبر پختو نخواہ ( نارتھ ) اور نگزیب خلجی اور پیمرا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
