پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

0

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ کے ایکٹ سمیت 8 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 کارکنان دھرنے کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شریک تھے، اسی دوران پولیس نے چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق کارکنان کے پاس بینرز اور ڈنڈے موجود تھے اور انہوں نے موقع پر اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس کو دیکھ کر کارکنوں نے مزاحمت کی اور دھاوا بول دیا۔ مقدمے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شرکت کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.