ملتان میں پسند کی شادی کا رنج سفاک باپ نے بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے دردی سے قتل کر دیا پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا، مقتولین کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

ملتان کے علاقے بستی ملوک میں سفاک باپ نے پسند کی شادی کی رنجش پر بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔
سی پی او صادق علی ڈوگر ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔ بظاہر یہ گھریلو معاملہ لگتا ہے اس کی بیٹی کافی دنوں سے گھر پر تھی جس کی وجہ سے یہ واقعی رونما ہوا ہے ملزم کو قرار واقع سزا ملی گی۔
محمد بوٹا نے 6 سال قبل اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی، بدلے میں وٹہ سٹہ کی رسم بھی ادا کی گئی لیکن انا اور ضد نے ہستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ملزم میری بیگم کو کہتا تھا بوٹے سے طلاق لو میری بیگم نے طلاق نہیں لی اس نے کہا میرے چھوٹے تین بچے ہیں میں بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی نہیں لوں گی اسی وجہ سے میری بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا
پولیس نے آلہ قتل برامد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتولین کی نمازہ جنازہ بستی ملوک میں ادا کر دی گئی۔
