آری فیصل آباد کے ماہرین نے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آم کے نئے پودے جلد از جلد لگائیں اور یہ کام وسط ستمبر تک مکمل کر لیں تاکہ پودوں کی بہتر نشونما ہو سکے۔ نئے پودے لگانے کے لیے اس وقت کا موسم مناسب ہے اور پودے درمیانے قد کے اور تین سال سے کم عمر ہونے چاہئیں۔ پودوں کی جڑ اور تنا کا حجم برابر ہو، پودے کی شاخیں تین سے چار ہوں اور پیوند کی اونچائی بیس سے تیس سینٹی میٹر کے درمیان ہو۔ پودے کی گاچی پچیس سینٹی میٹر چوڑی اور تیس سے پینتیس سینٹی میٹر لمبی ہونی چاہیے۔ پودے کی حفاظت کیڑوں سے ہونی چاہیے اور پودوں کے درمیان فاصلے برابر رکھنا ضروری ہے تاکہ آم کے باغات کی اچھی بڑھوتری ہو سکے۔
