آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید لی ہیں اور اب وہ پرتگالی شہریت حاصل کرنے کی تیاری میں ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سب اعلیٰ عہدوں پر فائز نامور بیوروکریٹس ہیں، جو اربوں روپے ہڑپ کر کے اب ریٹائرمنٹ کی پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔

 

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے صرف بیٹیوں کی شادی پر سلامی کی مد میں 4 ارب روپے حاصل کیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کے نہ بیرون ملک پلاٹ ہوتے ہیں، نہ شہریت، کیونکہ انھیں انتخابات میں حصہ لینا ہوتا ہے۔ ملک کو بدعنوانی سے آلودہ کرنے میں یہی بیوروکریسی ملوث ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.