sui northern 1

آج سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین بچوں کو دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

0
Social Wallet protection 2

پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ آج ایک بار پھر سازش اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

 

sui northern 2

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دی جا چکی ہے، وہ اب عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور کبھی اسے نظر انداز نہیں کیا۔

 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے، جس کا حل ہونا باقی ہے۔

 

تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو دیے گئے احتجاجی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم یومِ استحصالِ کشمیر منا رہی ہے، ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف استحصال کی مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے جس نے محض چند گھنٹوں میں بڑے دشمن کو شکست دی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو کوئی گروہ کمزور نہیں کر سکتا، تاہم آج بھی فساد پھیلانے کی کوشش ہو سکتی ہے، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو شرپسندی اور انتشار سے دور رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.