سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی بھمبر سے گرفتار
سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی،سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع ک اکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کو جنڈی چونترہ سے گرفتار کیا گیا،سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسرئ جانب پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے،سیاسی رہنما کاکہنا ہے کہ قیوم نیازی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔
تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے کہنے پرعمل میں لائی گئی ہے،سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری پر آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج متوقع ہے۔