ایرانی صدر کانواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے لاہور آمد پر پرتپاک استقبال، مزارِ اقبال پر حاضری

آصف اقبال

0

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تو لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نواز شریف نے ایرانی صدر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ ایرانی صدر نے پرتپاک استقبال پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

ایئرپورٹ لاؤنج میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے رسمی ملاقات بھی ہوئی۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال روانہ ہوئیں۔ مزار اقبال آمد پر مہمان صدر اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا، جس میں صوبائی وزراء، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پولیس عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کے دیگر ارکان بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ لاہور کی اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے مزین کیا گیا تھا۔

مزارِ اقبال پر مہمان صدر کو پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایرانی صدر نے مزارِ اقبال کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کو لاہور ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.