sui northern 1

والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمیٰ بخاری

0
Social Wallet protection 2

پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب لانے میں ناکام رہا تو قاسم اور سلیمان کیا کر لیں گے۔

 

sui northern 2

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بھی اپنے بھائی عمران خان کی طرح مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت ہو گئی ہے۔ کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں، کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔ کبھی ویزا کا بہانہ بناتی ہیں اور کبھی دعویٰ کرتی ہیں کہ عمران خان نے خود ہی بچوں کو آنے سے روک رکھا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو چاہیے کہ پہلے ان بچوں کے والدین سے پوچھ لیں کہ وہ واقعی آنے کی اجازت دے بھی رہے ہیں یا نہیں۔ کبھی کہتی ہیں کہ بچوں کے پاس نائیکوپ ہے، وہ پاکستانی شہری ہیں، اور پھر خود ہی ویزا لینے کی بات کرتی ہیں۔

 

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکا میں سیر و تفریح کے بعد اب دوبارہ لندن جا چکے ہیں۔ اگر وہ واقعی اپنے والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ تاہم اگر ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے تو انہیں ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ وہ غیر ملکی شہری ہیں۔

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی کی تحریک کو غیر ملکی بچے ہی چلائیں گے، تو پاکستان میں موجود پارٹی قیادت کو کچھ شرم آنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.