معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے: فیلڈ مارشل

0

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن میں شریک سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "معرکہ حق” میں شکست سے دوچار بھارت اب دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کی طرح ذلت آمیز شکست کا سامنا کریں گے۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کو نہ مذہب، نہ فرقہ، نہ نسل سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم اور یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور یقین دلایا کہ ملک کو درپیش داخلی اور خارجی خطرات کے خلاف قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.