دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سیلاب کی وارننگ جاری

0

مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے پیشِ نظر سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور حکام نے نچلے درجے کی سیلابی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 26 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ بہاؤ ایک لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ان آبادیوں کو خالی کرانے کا عمل بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ ایریگیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، دریائے چناب میں خانکی بیراج اور قادرآباد بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 152,022 کیوسک اور اخراج 125,222 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ خانکی بیراج پر پانی کی آمد 176,315 کیوسک اور اخراج 170,955 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.