محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

0

پشاور سے موصولہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، سرکاری منصوبوں کے لیے خریدی گئی درجنوں گاڑیاں غائب ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2007 سے 2021 کے دوران لائیو اسٹاک پروجیکٹس کے لیے 200 سے زائد گاڑیاں خریدی گئیں، تاہم آڈٹ کے دوران ان میں سے 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔

 

دستاویزات کے مطابق محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، مگر ان کے باوجود یہ گاڑیاں نہ تو فیلڈ میں موجود ہیں اور نہ ہی دفاتر میں دستیاب ہیں۔

 

آڈٹ رپورٹ میں ان لاپتہ گاڑیوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ گاڑیوں کی واپسی کے لیے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ سیکریٹری لائیو اسٹاک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.