پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق

0

اجلاس میں "ستھرا پنجاب” پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک سمیت مختلف ممالک نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران ای-انوائسنگ اور سینی ٹیشن فیس کی ای-بلنگ کے نظام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ "ستھرا پنجاب” پروگرام کامیابی سے جاری ہے، تاہم چند اضلاع میں صفائی سے متعلق عوامی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو کنٹریکٹر اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہیں فوری طور پر پراجیکٹ سے نکال دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی توقعات کے مطابق کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہوگا، اور صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کے کیمروں کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.