پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا؛ ورثاء غصہ میں پھٹ پڑے

0

پی ٹی آئی پر اپنے گرفتار کارکنوں کو تنہا چھوڑنے کے الزامات، کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز ضلع کچہری لائے گئے گرفتار کارکنوں کے رشتہ داروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر سخت سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو ذلت و تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہیں صبح لایا جاتا ہے، شام واپس لے جایا جاتا ہے، نہ مناسب کھانا دیا جاتا ہے، نہ کسی قسم کی دیکھ بھال کی جاتی ہے، اور نہ ہی کسی نے یہ پوچھا کہ ہم کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ورثاء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صرف دعوے کرتی ہے، حقیقت میں کسی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ میڈیا پر بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، مگر عملی طور پر کارکنان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

کارکنوں نے شکوہ کیا کہ شاندانہ گلزار، خدیجہ شاہ اور دیگر رہنما صرف تصویریں بنوانے کے لیے آتے تھے، ان کی موجودگی سے کوئی عملی مدد یا سہارا نہیں ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.