کینٹ کچہری لاہور نے زمان پارک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عمران خان کو طلبی کا سمن بذریعہ جیل روبکار بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
