وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

0

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چار بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم ان دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور جرأت مندانہ اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں ان فتنہ پرور عناصر کے لیے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ پاکستان فتنہ الہند کے ہر ایک دہشتگرد کو انجام تک پہنچائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.