sui northern 1

بارشوں سے کہاں کہاں اور کتنی تباہی پھیلی ، تشویشاک رپورٹ سامنے آ گئی

0
Social Wallet protection 2

لاہور: مون سون سیزن کے دوران پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارشوں نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی شہروں میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک میں خلل اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

sui northern 2

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ہوئی، جہاں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں 230 ملی میٹر اور اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں 150 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ سیاحتی مقام مری میں 41 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مری میں موسم تو خوشگوار ہو گیا، تاہم پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

دیگر علاقوں میں بارش کی صورت حال درج ذیل رہی:

  • حافظ آباد: 44 ملی میٹر

  • کوٹلی: 57 ملی میٹر

  • راولا کوٹ: 48 ملی میٹر

  • کاکول: 36 ملی میٹر

  • پٹن: 26 ملی میٹر

  • بالاکوٹ: 24 ملی میٹر

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان موجود ہے۔

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بارش کے دوران کھلے علاقوں میں نہ نکلیں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.