قلات: نیمرغ کراس کے قریب مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی جب اسے راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ اب تک تین لاشیں اور پانچ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید زخمیوں اور ممکنہ لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ابتدائی معلومات ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فائرنگ براہ راست کوچ کو نشانہ بنا کر کی گئی۔ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں
