sui northern 1

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط

0
Social Wallet protection 2

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو ایک بار پھر خط ارسال کیا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی فوری حلف برداری کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید کی جانب سے لکھے گئے اس دوسرے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی حالیہ رولنگ کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی گئی ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نے متعلقہ ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

خط میں زور دیا گیا ہے کہ 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کا حلف لینا ضروری ہے، تاکہ وہ اپنے آئینی انتخابی حق کو استعمال کر سکیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندوں کو سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا قانونی حق حاصل ہے، اور اگر وقت پر ان کی حلف برداری نہ ہوئی تو یہ حق متاثر ہو سکتا ہے۔

اب تک خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر یا سیکرٹری کی جانب سے اس خط پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی حلقوں میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسمبلی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.