sui northern 1

زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

0
Social Wallet protection 2

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

sui northern 2

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خاران سے 34 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.