لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک دلخراش واقعے میں 4 سالہ بچی عنائیہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ننھی عنائیہ اپنے ہمسائے کے گھر بنے ہوئے ایک چھوٹے سوئمنگ پول میں کھیل رہی تھی جب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

بچی کی حالت بگڑنے پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں جنرل اسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی نوعیت اور اسباب کا تعین کیا جا سکے۔
