لکی مروت (نیوز ڈیسک)دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس

لکی مروت میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے ایک غیر فعال پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں خروبہ کے مقام پر واقع چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
مزید بتایا گیا کہ یہ چیک پوسٹ گزشتہ چھ برسوں سے خالی اور ناقابل استعمال تھی۔
