گلگت (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلعی حدود میں شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڑ سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر ہر قسم کے احتجاج اور اجتماعات پر پابندی عائد کر تے ہوئے 90 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت 3600روپے من مقررکرنے کااعلان
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پولیس کو پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کاروائی بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔