حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس ضمن میں وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیاہے جس میں یکم جولائی سے بجلی میں الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کرنے کا کہا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ صوبےکل سے بجلی بلز میں الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی صولی ختم کریں، جولائی 2025 سے بجلی بلزمیں سے "الیکٹرک ڈیوٹی” ختم کی جا رہی ہے، بجلی کے زائد نرخ پہلے ہی عوام کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، بجلی کے بلز کو آسان اور شفاف بنانے کی کوششیں جاری ہیں، غیرمتعلقہ چارجز کو بجلی بلز سے نکالنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، صوبے متبادل ریونیو کو لیکشن کا نظام وضع کریں، وفاقی حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے اصلاحات پر عمل پیراہے، صارفین کو صرف بجلی کے اصل نرخ ادا کرنے چاہیں۔
