نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا ۔

ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے نیول چیف کا استقبال کیا، ایڈمرل نوید اشرف نے ادارے میں دی جانے والی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا، ساتھ ہی جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ قیادت کی تیاری کو ناگزیر قرار دیا ۔
نیول چیف نے شرکاء سے خطاب میں مشرقی محاذ کی صورتحال کا حوالہ پیش کیا، کہاکہ جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے۔ نیول چیف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت اور ٹیکنالوجی انضمام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاری اور خطے میں ڈیٹرنس میں نمایاں بہتری آئی ہے، نیوی کی سطح، زیر سطح اور فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اپنے خطاب کے دوران نیول چیف نے پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں بین الافواج تعاون کو کلیدی قرار دیا۔ ساتھ ہی نیول چیف نے پی اے ایف کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے نئے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ۔
