پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔
ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن دوبارہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پربھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوادیا جائےگا۔
