یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں جاپانی زبان سے متعلق آگاہی سیمینار، دو سو سے زائد شرکاء کو جاپان میں کیریئر اپنانے کی ترغیب

0

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (UCP) میں "پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپانی زبان بطور کیریئر” کے عنوان سے ایک معلوماتی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد طلباء، اساتذہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو جاپانی زبان، ثقافت اور جاپان میں موجود تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع سے روشناس کروانا تھا۔

سیمینار کا انعقاد "جاپان کیریئر پاتھ وے پروگرام” کے تحت کیا گیا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم، پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن (PJSA)، اور جاپان کے سفارتخانے کا تعاون شامل رہا۔ مقررین میں محترمہ ستارہ عارف (کنٹری ہیڈ – وفاقی وزارت تعلیم و صدر PJSA)، محمد بشارت (ایگزیکٹو ممبر PJSA)، اور سجل رحمن (ہیڈ کارپوریٹ کوآرڈینیٹر) شامل تھے، جنہوں نے آئی ٹی، صحت، انجینئرنگ اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں جاپانی زبان کی مانگ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

محترمہ ستارہ عارف نے خواتین طلباء کے لیے مخصوص سہولیات اور اسکالرشپس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نہ صرف ایک محفوظ اور باوقار معاشرہ فراہم کرتا ہے، بلکہ وہاں خواتین کو ذاتی و پیشہ ورانہ ترقی کے وسیع مواقع میسر ہیں۔

سیمینار میں شرکاء کو "MEXT اسکالرشپ”، "JLPT امتحانات” اور "JASSO اسکالرشپ” جیسے مواقع سے آگاہ کیا گیا، جبکہ جاپانی ثقافت

Leave A Reply

Your email address will not be published.