پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اورپیسے کمائیں ، حکومت کی جانب سے بڑی

0

لاہور – وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے ایک نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ چینی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مشینیں اگلے ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات اور مختلف مارکیٹوں میں نصب کی جائیں گی۔

یہ مشین دو خانوں پر مشتمل ہوگی۔ شہری بٹن "اے” دبا کر بوتل ڈالیں گے، اپنا فون نمبر درج کریں گے، اور بٹن "بی” دبانے پر انہیں گرین کریڈٹس ملیں گے جنہیں ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی چیئرمین گلفام عابد کے مطابق، صرف لاہور میں روزانہ 500 ٹن پلاسٹک کا کچرا پیدا ہوتا ہے۔ ری سائیکل شدہ مواد سے سڑکیں، فٹ پاتھ اور اینٹیں بنائی جائیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 بوتلیں یا آدھے لیٹر کی 40 بوتلیں جمع کروانے پر شہریوں کو ایک ہزار روپے کیش فوری دیا جائے گا۔ یہ سہولت نہ صرف عام عوام بلکہ لاہور کے 18 ہزار کباڑیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

ایپ کے ذریعے کباڑیے کمپنی سے رابطہ کریں گے اور کمپنی کا نمائندہ ان سے بوتلیں خرید کر رقم ادا کرے گا۔ یہ پروگرام ماحولیاتی تحفظ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.