
سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ عوام کے محافظ بن کر ابھرے ہیں۔ ان کی قیادت میں صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔_
سہیل ظفر چٹھہ کی واضح حکمت عملی اور بھرپور اقدامات نے پورے پنجاب میں مجرموں کے دلوں میں خوف بٹھا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ _”90 دن بعد کوئی بھی ڈاکو لٹیرا نہیں ہوگا کہ ایک عورت 10 تولہ زیور پہن کر گھر سے نکلے اور اسے لوٹ لیا جائے یہ صرف الفاظ نہیں، بلکہ ایک مضبوط عزم ہے جس کی جھلک نظر ارہی ہے
عوام الناس متوجہ ہوں
یاد رکھیں CCD(کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ معاشرےمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے سی سی ڈی عوام میں سے کسی کی ایماء/ پسند نا پسند کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کرتی ،
سی سی ڈی (CCD) تمام کارروائیاں انٹیلیجنس رپورٹس ، پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر کرتی ہے ،
سی سی ڈی(CCD) پنجاب میں کسی بھی سی سی ڈی تھانے کا عملہ جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ اور مطلوب عناصر کو ہاتھ ڈال سکتا ھے ۔
عادی مجرم ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ، ریکارڈ یافتہ کار لفٹر ، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اب یہ بھول جائیں کہ وہ دوبارہ کھلم کھلا جُرم کرتے پھیریں گے ،
جو ریکارڈ یافتہ CCD کے ھاتھ لگا وہ پھر کبھی آپکو جُرم کرتا نظر نہیں آئے گا بلکہ وہ پکی سچی توبہ کر لے گا ،
دھیان رکھیں یہ غلطیاں نہ کریں
نمبر 1.
غلطی سے بھی اسلحہ کی نمائش نا کریں، ویگو ڈالا اسلحہ کلچر اب نہیں چلے گا ، سی سی ڈی (CCD) کی ٹیمز دن رات حرکت میں اور جرائم میں ملوث افراد سمیت اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور ڈالا کلچر والوں اور معاشرے میں دھشت پھیلانے والوں کے پیچھے ھے ،
خیال رکھیں آپ کسی شادی میں ہُوں یا کسی اور فنگشن پر پر اسلحہ کی نمائش (ڈیش ڈرامہ) آپکو بہت مہنگا پڑے گا ، وہاں اسی جگہ آپکی عزت کا فالودہ بن سکتا ھے۔
، سی سی ڈی(CCD) کے تھانے کا ماحول عام تھانوں سے بہت مختلف اور سخت ھے جہاں ٹاوٹس حضرات کی نہیں چلے گی نہ وہاں کوئی سفارش چل سکتی ہے نہ پیسہ چلے گا ۔
نمبر 2.
یاد رکھیں CCD بلا وجہ غیر ضروری طور پر گھروں یا ڈیروں وغیرہ پر چھاپے نہیں مارتی ، لیکن جو کوئی جرم کردہ عناصر سی سی ڈی کے ریڈار پر آ گیا وہ بچ نہی سکتا کوئی سفارش نہیں چلے گی ۔
نمبر 3.
چھوٹے موٹے ڈان ، بھتہ خور قبضہ مافیا ۔یا بدمعاش ٹولے اب غلطی نہ کریںے گا۔ ،
نمبر 4.
ریکارڈ یافتہ ملزم ، پکی سچی توبہ کر لیں ، پھر جُرم کیا تو انجام موت ہو گی
عوام الناس کو اگاہ کیاجاتا ھے کہ معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے سی سی ڈی پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی جرم کی اطلاع بر وقت پولیس کو دیں
جرائم پیشہ عناصر کی نشاندھی کروائیں اپ کا نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا
منجانب۔CCDکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ. پنجاب پولیس پاکستان .
