استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے پاک ایران تعلقات کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے دورے کے دوران آئی پی پی کی سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایران اسرائیل تنازع پر ایران کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کی حمایت کے اعتراف کی تعریف کی اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان کی دور اندیش سفارتکاری کی تعریف کی، جس سے علاقائی کشیدگی کو روکنے میں مدد ملی۔
آئی پی پی رہنماء کی ایرانی سفیر سے ملاقات میں سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی اور اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد کیلئے جاری حمایت پر زور دیا گیا۔
