راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی حصار میں ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلع پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات ہے۔
صحافیوں کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا بعدازاں بدھ کو انکی نظر بندی کے احکامات واپس لیے گئے تو راولپنڈی پولیس نے انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: ووٹر لسٹیں ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کی خبر غلط قرار، الیکشن کمیشن کی تردید