وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

لاہور ( نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو جنوبی وزیرستان میں 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
