لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ اب ہم انتخابات میں جارہے ہیں ،آپ چوتھی مرتبہ نواز شریف کووزیراعظم منتخب کرائیں گے ،ملک میں ترقی وخوشحالی کاسفر دوبارہ شروع ہوگا، 5سال مہنگائی کاطوفان رہا،مہنگائی کم کرنے کے لیے نواز شریف اورہم سب مل کرکام کریں گے ،بدھ کون لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا،بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکانہ کرنے پر5ارب ڈالر کی پیش کش کی گئی ،نواز شریف نے پاکستان کے عظیم تر مفاد میں یہ پیش کش قبول نہیں کی ، 2013سے2017 تک ہرطرف ترقی و خوشحالی کے منصوبے تھے ،2013میں چینی صدرپاکستان کادورہ کرنے والے تھے ،چینی صدر کادورہ موخر کرانے کے لیے دھرنے ،احتجاج کاڈھونگ رچایاگیا۔

مزید پڑھیں: ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک آج ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا،نواز شریف
