کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

0

کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کی کھلی مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خریداری کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 اور اوپن مارکیٹ میں 285 روپے سے تجاوز کرگیا۔
اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق امپورٹ اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی روپے کی قدر پر دباؤ آیا ہے۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 21 پیسے بڑھ کر 285 روپے 34 پیسے کا ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.