اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

0

اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو آج ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، جو اسرائیل کے ایران پر بلاجواز حملوں کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی تعاون یوتھ فورم (ICYF) کی اُس تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.