شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا
شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر مار کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
