امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے والی بہترین غذا

0

(نیوز ڈیسک)امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے والی بہترین غذا
دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک تخمینے کے مطابق ہر 9 میں سے ایک بالغ فرد اس دائمی مرض کا شکار ہے۔ذیابیطس ٹائپ 2 کو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا عنصر بھی قرار دیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ذیابیطس اور امراض قلب دونوں سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں، بس پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال عادت بنالیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔خواتین اگر روزانہ کچھ مقدار میں آم کھانا پسند کرتی ہیں تو ان کے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 36 سال تک لیا گیا جس دوران 20 ہزار سے زائد ذیابیطس جبکہ 16 ہزار کے قریب امراض قلب سے متاثر ہوئے۔تمام افراد سے غذاؤں سے متعلق سوالنامے بھروائے گئے اور انہیں غذائی عادات کے مطابق 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنے والے افراد میں امراض قلب متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد جبکہ ذیابیطس ٹائپ کا خطرہ 8 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.