بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا,مشاورت کا عمل جاری

0

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گاجس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.