حکومت کا آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا۔ ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر بھی ٹیکس لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ای کامرس پر کاروبار کرنے والوں کو ماہانہ ٹرانزکشنز ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ دینا ہو گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد بڑھا کر 15 سے 20 فیصد کرنے کی تجویزہے۔ اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے سے حاصل کردہ آمدنی پر ہو گا، قومی بچت اسکیموں پر نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویز، ہے جب کہ شیئرز پر حاصل کیے جانے والے منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں آئن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تجویز دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.