لاہور یو ٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ریپ و نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور (دانش خان ) معروف یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، اس حوالے سے تھانہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
خاتون کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکژو بیشتر جاتی رہی،اسی دوران ایک دن سلمان نے بحریہ آرچرڈ میں ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا، سلمان نے میری نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، سلمان نے میری ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی بھیجی، جس کے بعد میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان کے گھر موجود رجب بٹ، مان ڈوگر اور جواد حیدر نے ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا، وہاں سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے، ہمیں کمرے زبردستی بند کرنے کے بعد جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر ری سیٹ کردیا اور انہوں نے موبائل ری سیٹ کرنے کے بعد ہمیں دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے نکال دیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے تھانہ ستوکتلہ میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرائی لیکن بعد ازاں یوٹیوبر رجب بٹ نے معذرت کرتے ہوئے واقعے کو غلط فہمی قرار دیا، متاثرہ شخص نے معافی قبول کرلی جس پر دونوں فریقین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئی تھی