غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں یہ 25 ہزار روپے فی من میں فروخت ہو رہی تھی، اب صرف 15 ہزار روپے من میں دستیاب ہے۔ لال مرچ کی فی من قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر غلہ منڈی مین گیٹ راجہ مدثر نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں مرچ کی فصلیں اس سال توقع سے بہتر ہوئیں، جس کی وجہ سے منڈی میں سپلائی بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب عید کے موقع پر لال مرچ سستی ہوئی ہے، جو عام طور پر مہنگی ہو جاتی ہے۔