"سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی” بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔

انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔”۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ بازی کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان پوری دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرچکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اور اس کا سپانسر ہے جبکہ کینیڈا اور امریکہ میں سکھ رہنماؤں کے قتل یا قتل کی سازش دنیا دیکھ چکی ہے لیکن الٹا چور کوتوال کے ڈانٹے کے مصداق بھارتی وزیراعظم نے الزام پاکستان پر لگانے کی بھونڈی کوشش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.