ملک بھر میں وفاقی و صوبائی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک سکولوں کے اوقات بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں اورسکول صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک کھلیں گے۔
حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،پنجاب بھر کے تمام سکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔